Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

شائع 11 اپريل 2020 07:35am

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف بڑے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا جس میں سات دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے، 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا۔ 31 سالہ سپاہی محمد ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔